ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : شمس الدین سرکل پر فلائی اوور کی تعمیر - ڈپٹی کمشنر نے لیا جائزہ

بھٹکل : شمس الدین سرکل پر فلائی اوور کی تعمیر - ڈپٹی کمشنر نے لیا جائزہ

Wed, 13 Apr 2022 14:10:28    S.O. News Service

بھٹکل، 13؍ اپریل (ایس او نیوز) شمس الدین سرکل سے پی ایل ڈی بینک تک ستو نوں پر فلائی اوور تعمیر کرنے کی جو مانگ نیشنل ہائی وے ہوراٹا سمیتی کی طرف سے کی جارہی ہے اس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے بھٹکل پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری معلوما ت حاصل کیں ۔
    
ہوراٹا سمیتی کے کنوینر راجیش نائیک نے یہاں فلائی اوور تعمیر کرنے کی ضرورت اور اہمیت  سے ضلع ڈی سی کو تفصیل کے ساتھ بتایا ۔ دوسری طرف آئی آر بی اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے ذمہ داروں نے فلائی اوور کے بجائے  شمس الدین سرکل اور اس سے 200 میٹر دوری پر انڈر پاس کے ساتھ ریامپ تعمیر کرنے کی تجویز رکھی جس پر ہوراٹا سمیتی کے ذمہ داران نے سخت مخالفت کی ۔ اور کہا کہ بھٹکل میں گاڑیوں کی تعداد اور ٹریفک کی جو صورتحال ہے اس کے پیچھے یہ تجویز عملی مشکلات کا سبب بنتی ہے ۔ اس لئے ہم کسی بھی حالت میں ریامپ کی تعمیر قبول نہیں کریں گے ۔ 
    
اس موقع پر ضلع ایس پی سومن ڈی پنّیکر، تحویل اراضی کے اسپیشل آفیسر ساجد احمد ملا ، نیشنل ہائی وے انجینئر نوین کمار، آئی آر بی کے سالکر، شرینواس ، تحصیلدار سمنت ، ڈی وائی ایس پی بیلی اپّا، پولیس انسکپٹر دیواکر وغیرہ موجود تھے ۔ اس کے علاوہ ہوراٹا سمیتی کے اراکین عنایت اللہ شاہ بندری، جیلانی شاہ بندری ، ایم آر نائک ، عبدالرقیب ایم جے ، جیلانی محتشم ، محی الدین رکن الدین وغیرہ موجود تھے ۔ 
 


Share: